پنجاب حکومت کے ایک اور اہم وزیر مستعفی ہونے کو تیار

 
0
85

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک اہم وزیر بھی استعفی دینے کو تیار ہیں۔گزشتہ روز پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، لیکن یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں، بلکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک اہم وزیر بھی استعفی دینے کو تیار ہیں۔
ارکان کے یکے بعد دیگرے استعفوں کی خبروں سے پنجاب حکومت مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے، اور دوسری جانب ذرائع کا دعوی ہے آئندہ دنوں میں پنجاب کابینہ کے مزید وزرا بھی استعفے دے سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں پنجاب حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، اور ہاشم ڈوگر کے استعفے کے بعد بہت سے مزید استعفے آسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق استعفوں کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ دیگر ارکان بھی قیادت کی اینٹی اسٹیبلشمنٹ پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں، اور ہاشم ڈوگر کو بھی عمران خان کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ روئیے سے اختلاف ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزیر آئندہ چند روز میں استعفی دے سکتے ہیں، اور وزیرخزانہ محسن لغاری نے بھی قیادت کی فرمائش پر وفاقی حکومت کو خط لکھنے سے انکارکر دیا تھا۔