اب تک 6300 سیلز پوائنٹس پر پی او ایس مشینوں کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ، ایف بی آر

 
0
317

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (ٹی این ایس) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کوششوں سے ملک کے بڑے شہروں میں پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) رجسٹریشن نظام کے تحت اب تک 6300 کے قریب سیلز پوائنٹس پر پی او ایس مشینوں کی تنصیب کا کام مکمل ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ترجمان نے پیر کو یہاں ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پوائنٹ آف سیل نظام کے تحت کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر صنعتی شہروں میں 6300 کے قریب سیلز پوائنٹس پر پی او ایس مشینوں کی تنصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیئر ون (Tier-1) کے تحت آنے والے جن تاجروں اور دکان داروں کی ابھی تک پی او ایس مشین نصب نہیں کی ہے انہیں 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے تاہم اس پیر 16 مارچ تک لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے تاجروں کو ایف بی آر فیلڈ آفیسر سے نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ اس نظام پر کامیابی سے پیش رفت جاری ہے اور توقع ہے کہ اس ضمن میں تمام مطلوبہ اہداف حاصل کئے جائیں گے۔