چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے پاک سیکرٹریٹ کی عمارت کی مخدوش حالت کو ایک ہفتے میں درست کرنے اورمزکورہ عمارت کے پی، کیو،آراورایس بلاک کی مرمت وبحالی کی ہدایات جاری کردیں

 
0
190

اسلام آباد 20 مارچ 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے پاک سیکرٹریٹ کی عمارت کی مخدوش حالت کو ایک ہفتے میں درست کرنے اورمزکورہ عمارت کے پی، کیو،آراورایس بلاک کی مرمت وبحالی کی ہدایات جاری کردیں۔ گزشتہ روز پاک سیکرٹریٹ کے اچانک دورہ کے موقع پر انہوں نے طویل عرصے سے نظرانداز مزکورہ عمارت کی مرمت وبحالی کے کام کو تیزی سے کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ مرمت وبحالی اور شہریوں کوسروسسز بہترکی فراہمی کیلئے حکومت کے مینٹینینس فنڈ کے ساتھ ادارہ ہذا اپنے فنڈز کا بھی استعمال کرے گی۔چیئر مین کی ہدایات پر ادارہ ہذا نے سیکرٹریٹ کے پی،کیو،آراورایس بلاک کی مرمت ،بحالی،بیوٹیفکیشن،پینٹ،ہارڈ لینڈاسکیپنگ،سافٹ لینڈ اسکیپنگ،صفائی ستھرائی،بیرونی چاردیواری کا رنگ روغن،ٹوٹے ماربل اور فواروں کی مرمت کے کام کا آغاز کردیا ہے۔ادارہ ہذا کی انتظامیہ اورمتعلقہ شعبہ جات کی جانب سے کار پارکنگ کی مرمت اور رنگ روغن بھی کیا جارہاہے، جبکہ اطراف میں لگی آہنی گرلوں کی مرمت بھی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں پاک سیکرٹریٹ کی عمارت کو مکمل طور پرنظرانداز کیاگیا اورایک طویل عرصے سے مزکورہ عمارت کی مرمت وبحالی کاکام نہیں کیا گیا تھا،جس کے باعث مذکورہ عمارت انتہائی مخدوش حالت میں تھی۔تاہم چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایات پر عمارت کی مرمت وبحالی کاکام شروع ہوچکا ہے۔پہلے مرحلہ پر پی کیو،آراورایس بلاک جبکہ دوسرے مرحلہ پر اے بی سی ڈی بلاک کی مرمت وبحالی کاکام شروع کیاجائے گا۔