پولیس اسٹیشن نیو ٹاون کی حدود میں سرعام جواء جاری

 
0
226

اسلام آباد 19 مارچ 2021 (ٹی این ایس): نیو ٹاون کے علاقے پنڈورہ چونگی میں جوئے سے روزانہ 2 لاکھ روپے متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچائے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق معروف جواری گروہ طویل عرصے سے پولیس اسٹیشن نیوٹاون میں تعینات سینئر اہلکار کی پشت پناہی سے سرعام سادہ لوح شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کر رہا ہے، پولیس اسٹیشن نیوٹاون کے علاقے میں موبائل اور پرس سنیچنگ بھی معمول بن چکا ہے۔ پولیس اسٹیشن سے چند گز کے فاصلے پر گزشتہ روز بھی دو افراد کو قیمتی موبائلز سے محروم کر دیا گیا موبائل اور پرس سنیچنگ پر متعلقہ پولیس اسٹیشن شہریوں سے درخواست ہی وصول نہیں کرتا اور شہریوں کو بارہا تھانے کے چکر لگوائے جاتے ہیں۔ نیوٹاون کے مختلف علاقوں میں جسم فروشی،موبائل سنیچرز اور جواء خانوں ہو پولیس کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ کارکردگی میں بہتری دکھانے کیلئے پولیس معمولی جرائم میں گرفتار ملزمان کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرکہ اعلی افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔