وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چئیر میں سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان کی صدارت میں بورڈ آف ڈائریکٹر کا 35 واں اجلاس ایون وزیر اعلی میں منعقد ہوا

 
0
191

اسلام آباد 19 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چئیر میں سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان کی صدارت میں بورڈ آف ڈائریکٹر کا 35 واں اجلاس ایون وزیر اعلی میں منعقد ہوا جس میں بورڈ کی کارکردگی پنجاب میں سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کو سہولیات باہم پہنچانے اور انکی مشکلات کے تدارک پر اٹھائے گئے اقتدامات کا تفصیلی جائیز ہ لیا گیا ، نیز غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کے حولے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے کے اقتدامات کو سراہا گیا جسکی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر اعتماد کرتے ھوئے سرمایہ کاری کا عمل شروع کردیا جبکہ ایک مسلکی سیاست دان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے سرمایہ کو ڈبونے کی بات کر کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے عمل روکنے کی مکروہ کوشش کی مگر سرمایہ کار اس بیان کو خاطر میں بھی نہی لائے ، اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے سرمایہ کاری بورڈ کے کام کو سراہا اور جہاں بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے رکاوٹ آئے آدھی رات کو بھی مجھے جگا کر بتایا جائے میں خود دفتر کھلنے سے قبل اس دفتر کے باہر کھڑا ھوگا وزیر اعظم اور وزیر اعلی سردار عثمان خان بزدار نے واضع ہدایت دی ہے کہ اب کار کردی دکھائی جائے ہمیں اپنی کارکردگی کو بساط سے بڑھ کر کرنا ہے تاکہ چند مہینوں میں کارخانے پیداواری عمل شروع کر دیں اور بے روز گاری کا خاتمہ ھو خوشحالی سے سیاحت کا بھی عمل تیز تر ھو جائے گا ، وزیر اعلی کی ہدایت پر مختلف ممالک کے دیگر سرمایہ کاروں سے ذاتی طور پر رابطے میں ہوں رمضان کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کانفرنس منعقد کی جائے گی جو محض ایم او یو تک نہی رہے گی نتائج بر آمد کئے جائیں گے ، سردار تنویر الیاس خان نے بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا دنیا میں ترقی اجتماعی کاوشوں سے آتی ھے اور یہ ایک ٹیم ورک کا کارنامہ ھوتا ہے جس کے لئے ہماری ٹیم قابل تحسین ہے مگر کام کی حد نہی ھوتی ۔ بورڈ میٹنگ میں صدر لاھور چیمبر آف کا مرس میں طارق مصباح ،وائس چئیر مین اور سیز پاکستانی کمشن وسیم رامے ،صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد احتشام جاوید ،ملتان سے احسن رشید ، چیف ایگزیکٹو افیسر ارفعہ اقبال ،اور دیگر ممبران کے علاوہ ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی جبکہ سیما اظہر بزریعہ ویڈیو لنگ اجلاس میں شریک ھوئیں