اسلام آباد(ٹی این ایس) مزدور یونین (سی بی اے) کی ڈیمانڈ کے مطابق اور سی ڈی اے بورڈ سے منظوری کے بعد ملازمین کی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کے خاتمے

 
0
87

،ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے اسسٹنٹ مارکیٹ انسپکٹرکو سکیل نمبر11سے 14میں اپ گریڈ کرنے،سی ڈی اے ہسپتال،کیئرو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پیرامیڈیکل سٹاف کے سروس سٹرکچراور سی ڈی اے میں وزیر اعظم پیکج کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی پے پروٹیکشن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے جس پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر) انوارالحق،بورڈ ممبران اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے ملازمین کو ان مسائل کا سامنا تھا اور ان اقدامات سے یقینا ان کے مسائل میں کمی آئے گی،سی ڈی اے مزدور یونین رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر ملازمین کی خدمت پریقین رکھتی ہے اورہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں اورہم گیارہ سوسے زائد فیلڈسٹاف کی پروموشن کرواچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کا فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،اس موقع پرچوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم چیئرمین سی ڈی اے اورانتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چارٹر آف ڈیمانڈ سمیت ایجنڈا میٹنگ فوری بلائی جائے اور سی بی اے کے ساتھ مزدوروں کے مسائل پر گفت و شنید کی جائے تاکہ مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے،اگر ملازمین کے مطالبات حل نہ کیے گئے اورانتظامیہ نے اپنارویہ تبدیل نہ کیا تو ہم اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے چیئرمین آفس کا گھیراؤکریں گے اور اس ضمن میں تمام ترذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔