روزاینڈ جیسمین گارڈن میں مزیدگلاب اور موسمی پھولدار پودے لگائے جائیں، چیئرمین سی ڈی اے

 
0
543

اسلام آباد 20 مارچ 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے کہا ہے کہ روزاینڈ جیسمین گارڈن میں مزیدگلاب اور موسمی پھولدار پودے لگائے جائیں۔ویٹ لینڈ کے پانی کو باغبانی کیلئے استعمال کرنے کی پالیسی پرغور کیا جارہا ہے،اس سے نہ صرف پانی کی بچت ہوگی بلکہ ری سائیکل شدہ پانی بھی استعمال ہوگا۔گزشتہ روزانہوں نے روزاینڈ جیسمین گارڈن کا دورہ کیااس موقع پر ممبر فنانس،ممبر انجنیئرنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سوک)سمیت دیگر متعلقہ افسران و اسٹاف بھی موجود تھے۔چیئرمین سی ڈی اے نے روز اینڈ جیسمین گارڈن کی مرمت وبحالی منصوبے کاٹینڈر جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔جبکہ مذکورہ گارڈن میں مکمل ہونے والے ویٹ لینڈ منصوبے کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرکے مختلف مقاصد کیلئے استعمال کیا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ روز اینڈ جیسمین گارڈن میں جڑواں شہر سے روزانہ سیاحوں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے،انہیں سیروتفریح کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ہمارا فرض ہے۔شہریوں کیلئے یہاں سیروتفریح کے مزید مواقع پیدا کئے جائیں،اور مذکورہ پارک کی صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایات کیں۔چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ یہاں پر مزیدگلاب کی قسموں کے پودوں سمیت موسمی پھولوں اور پھلوں کے پودے بھی لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ پارک میں ادارہ ہذا کی جانب سے شہریوں فراہم کردہ سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے۔