بیرون ملک مقیم 200 پاکستانی ماہرین کی عمران خان کو اداروں کو بہتر بنانے کیلئے مفت خدمات کی پیشکش

 
0
353

اسلام آباد اگست 2(ٹی این ایس) بیرون ملک مقیم 200 پاکستانی ماہرین کی عمران خان کواداروں کو بہتر بنانے کیلئے مفت خدمات کی پیشکش کردی،خدمات پیش کرنے والوں میں امریکا،برطانیہ،فرانس،جرمنی،آسٹریلیا،کینیڈا،اٹلی،ترکی میں کام کرنے والے پاکستانی شامل ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 200سے زائدپاکستانی ماہرین نے اداروں کوبہتربنانے میں تحریک انصاف کے چیئرمین کو مددکی پیشکش کی ہے،پاکستانی ماہرین شعبہ تعلیم،صحت ودیگراداروں میں بلامعاوضہ کام کرنے کوتیارہیں۔اس حوالے سے تحریک انصاف نے غیرملکی پاکستانیوں کی خدمات کیلئے بورڈبنانے کافیصلہ کیا ہے،کپتان کی ہدایت پر اسدعمر،عارف علوی اورسینئررہنماحکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔پی ٹی آئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں نام پیداکرنے والے پاکستانی ماہرین رابطے کررہے ہیں۔