ٹانک میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جاں بحق

 
0
261

ٹانک اگست 2(ٹی این ایس)ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنرکرامت اللہ کنڈی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، دوسرا جاں بحق ہونے والا شخص راہگیر تھا۔پولیس کے مطابق ٹانک کے اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ گھر سے دفتر جارہے تھے کہ ٹانک کے مین بازار میں ٹریفک پوائنٹ کے قریب گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ سے 2راہ گیر زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،فائرنگ کےبعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امدا د کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔