ترکی میں سزائے موت بحال ہو سکتی ہے،جلد اس بارے میں فیصلہ کروں گا، صدر ایردوآن

 
0
317

انقرہ اگست 2(ٹی این ایس)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ سزائے موت کو جلد ہی بحال کیا جا سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہونے والی ایک خاتون اور اس کے نومولود بچے کی آخری رسومات میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ سزائے موت کی بحالی کے حوالے سے جلد فیصلہ کر لیں گے۔ ترکی میں سن 1984 کے بعد ابھی تک کسی مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔ یورپی یونین میں شمولیت کی شرائط کے تحت ترکی نے 2004 میں سزائے موت کو ختم کر دیا تھا۔