نواز شریف اور ان کا خاندان جلد جیل جارہے ہیں، شیخ رشید احمد

 
0
493

اسلام آباد اگست8(ٹی ان ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر  پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا  ہے کہ نواز شریف اور ان کا خاندان جلد جیل جارہے ہیں ،میں کہتا تھا نواز شریف عدالت کے ٹھپے سے بچو مگرانہوں نے خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری،پرویز مشرف میرے رابطے میں نہیں جو کر رہے ہیں وہ ان کا مسئلہ ہے ، سو فیصد اپوزیشن عمران خان کو مانتاہوں، پیپلز پارٹی صرف 45،40 فیصد اپوزیشن کررہی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی ماری اور میں کہتا تھا نواز شریف عدالت کے ٹھپے سے بچولیکن وہ اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں۔حدیبیہ ریفرنس کھلنے پر نواز شریف اور ان کا خاندان جیل جائے گا اور پانامہ کیس میں حکمرانوں کی جانب سے جتنے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے وہ میرے دوست ہیں۔ صحت کے راز بارے کئے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ ناشتہ دودھ اور دہی کا استعمال کرتے ہیں اور ایک باڑے والا جاننے والا ہے وہاں سے بھینسوں کا خالص دودھ آ جاتا ہے یہی میری صحت کا راز ہے