پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہمیں کرپشن کیخلاف زیروٹالیرنس کی پالیسی اپنانا ہوگی، چیئرمین نیب

 
0
736

اسلام آباد اگست8 (ٹی این ایس)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ معاشرے سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کیلئے جدیدٹیکنالوجی سے مدد لینے کیلئے نیب کی فورینزک لیب کو آپریشنل کردیا گیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز نیب کی فورینزک لیب کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے موقع پر نیب کے افسران سے خطاب کے دوران کیا۔ نیب کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین نیب کاکہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالیرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم) کانظریہ اپنایا گیا ہے جبکہ تحقیقاتی افسران اور استغاثہ شفافیت، غیرجانبداری کو یقینی بنانے کے لئے مل جل کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن ایسی لعنت ہے جس سے معاشرہ بڑے پیمانے پر متاثر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ میں انہی قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے کرپشن کو جڑسے اکھاڑ پھینکااسی طرح پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہمیں کرپشن کیخلاف زیروٹالیرنس کی پالیسی اپنانا ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ نیب انسداد بدعنوانی کیلئے عوام میں آگاہی کی مہم چلارہی ہے، اس ضمن میں قابل ستائش امر یہ ہے کہ میڈیا اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے ۔