سی پیک کے تحت زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے 2 نئے ورکنگ گروپس کے قیام بارے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط آج ہوں گے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کا ٹویٹ

 
0
276

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (ٹی این ایس) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے 2 نئے ورکنگ گروپس کے قیام کے لئے مفاہمیت کی یادداشت پر دستخط آج منگل کو ہوں گے ۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان دونوں شعبوں کی بہتری کے لئے حکومت ترجیحی اقدامات کررہی ہے۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت چین اور پاکستان کی حکومتیں اس امر پریقین رکھتی ہیں کہ سی پیک مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور نئے منصوبوںکے ذریعے توسیع کے نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔