ملک میں توانائی کا بحران برقرار،لوڈشیڈنگ میں کتنے گھنٹے مزید بڑھ گئی؟

 
0
100

اسلام آباد 27 جون 2022 (ٹی این ایس): ملک میں توانائی کا بحران برقرار ،لوڈشیڈنگ میں کتنے گھنٹے مزید بڑھ گئی؟

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 238 میگاواٹ تک ہے۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کی کل پیداوار 20 ہزار762 میگاواٹ ہے،

بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ تک ہے،مختلف علاقوں میں 12سے 14 گھنٹے تک لوڈیشڈنگ کی جارہی ہے،
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک ہے،دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک ہے،زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے۔