ڈرون کے ذریعے ایسی واردات کہ آپ دنگ رہ جائیں گے

 
0
102

اسلام آباد 27 جون 2022 (ٹی این ایس): ڈرون جاسوسی کیلئے استعمال کیے جانے کا تو آپ نے سنا رکھا ہو گا مگر سماج دشمن عناصر نے اس کا منفرد استعمال کیا مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے ۔

لاہور کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے مبینہ طور پر ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

بھارتی بارڈرسکیورٹی فورسزکی جانب سے ڈرون پر فائرنگ کی اطلاع تھی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق اس سلسلے میں 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے تفتیش بھی جاری ہے۔