اسلام آباد (ٹی این ایس) ریڈ زون انتہائی حساس جگہ یوتھ ہاسٹل کے پیچھے آبپارہ میں افغانی جھگیاں ۔
حساس ادارہ لا علم ۔ FIA خاموش ۔ پولیس تماشائی ۔ سی ڈی اے کی ملی بھگت . بابا جی
وزارت داخلہ ، چیف کمشنر و چیئر مین سی ڈی اے ، اے آئی جی اسلام آباد کے لیئے سوالیہ نشان ؟
پولیس ، انفورسمنٹ اور انوائرمنٹ عملے کی دھاڑیاں موجیں ہی موجیں ۔ بابا جی
آخر کون دیکھے گا ؟ کون ان کے خلاف آپریشن کرے گا ؟
آبپارہ کی چوہدرانی کون ؟ کون اس کا سپورٹر ؟ بابا جی
آبپارہ افغانی جھگیوں سے ماہانہ لاکھوں روپے کی وصولی ۔ بابا جی
سی ڈی اے کی طرف سے منہ دکھلائی نوٹس . دکھلاوے کا آپریشن ۔
کچھ عرصہ قبل سی ڈی اے کی طرف سے آبپارہ افغانی جھگیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا لیکن انفورسمنٹ ، انوائر منٹ اور پولیس کی پشت پناہی سے دوبارہ افغانی جھگیاں آباد ہو گئیں پولیس اور انفورسمنٹ عملے نے سرکاری لینڈ پر جھگیاں منتھلی کرائے پر چڑھا دیں ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی ۔ چیف کمشنر و چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا غیر قانونی افغانی جھگیوں کے خلاف آپریشن کر کے سرکاری لینڈ کو واگزار کراتے ہوے اسلام آباد کو سیکورٹی رسک سے بچائیں