پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس شمشیر، محافظ اور پی سی تھری کی انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسرسائز میں شرکت

 
0
261

اسلام آباد نومبر 11 (ٹی این ایس): پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس شمشیر، محافظ اور پی سی تھری کی انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسرسائز IMX-19 میں شرکت کی۔ پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایکسرسائز بحیرہ عرب، خلیج عمان اور خلیج فارس میں منعقد کی گئی۔ اس ایکسرسائز میں پچاس سے زائد ممالک کی افواج نے شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایکسرسائز کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہایکسرسائز IMX-19 کے دوران پی این ایس شمشیر اور محافظ نے مسقط اور بحرین کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیر پر پاکستان کے اصولی موٴْقف پر بھی بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی۔