پاکستان مسلم لیگ (ق) کی صدرو رکن قومی اسمبلی فرخ خان نے سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں فرخ خان نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ انھوں نے سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔