بات چیت کے زریعے پاک بھارت تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہیےکہ خونریزی سے تنازعات کے حل کے بجائے المیے جنم لیتے ہیں: عمران خان کا جواب
اسلام آباد، جولائی31(ٹی این ایس): بهارتی وزیراعظم نرنیدر مودی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان کو الیکشن 2018 میں کامیابی پر مبارکباد دی
ذرائع کے مطابق بهارتی وزیراعظم نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ ان کے انتخاب سے پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مزید گہری ہوں گی۔
بھارتی وزیزاعظم نے عمران کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز پرتیار ہیں , انہوں نے مزید کہا کہ معاملات آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی ۔
چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا گیا۔عمران خان نے کہا بات چیت کے زریعے پاک بھارت تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہیےکہ خونریزی سے تنازعات کے حل کے بجائے المیے جنم لیتے ہیں،عوام کو غربت سے نکالنے کے لیےمشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی ۔
قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی اور کئی دیگر عالمی رہنما بهی عمران خان کو فون پر الیکشن جیتنے کی مبارک باد دے چکے ہیں۔