وزیر اعظم عمران خان سے ممتاز علماءکرام کے وفدکی بالمشافہ اور وڈیولنک کے ذریعہ ملاقات

 
0
282

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (ٹی این ایس) وزیر اعظم عمران خان سے ممتاز علماءکرام کے وفد نے ملاقات کے دوران لاک ڈاﺅن سے متعلق ان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ وزیراعظم آ فس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے کرنے والے وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس بن الامین، پیر نقیب الرحمان، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن، مفتی محمد گلزار نعیمی، مولانا سید چراغ دین شاہ اور مولانا ضیاءاﷲ شاہ شریک تھے جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی بھی شریک ہوئے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز و دیگر بھی موجود تھے۔ علمائے کرام کے وفد نے لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے وزیراعظم کے موقف کی بھرپور تائید کی۔ وزیراعظم کو علماءکرام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔