’’مردے زندہ ہو گئے ٔ‘‘یہ واقعہ کہاں پیش آیا ؟خبرپڑھیں

 
0
129

اسلام آباد 27 جون 2022 (ٹی این ایس): حیران کن خبر سامنے آگئے ،مردے زندہ کردیئے گئے اور زندوں کو مردہ قرار دیدیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں پر اعتراضات کی پٹیشن دائر کر دی ۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں بعض مرنے والوں کے نام بھی فہرست میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ بعض زندہ ووٹرز کو مردہ قرار دے کر نکال دیا گیا ہے۔

انتخابی فہرستوں پر تحریک انصاف کے اعتراضات ، عمر ایوب نے الیکشن کمیشن میں اپنی پٹیشن دائر کر دی۔ الیکشن کمیشن کے باہر مڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں زندہ لوگوں کو مردہ قرار دے کر نکال دیا گیا ۔ بعض مردہ افراد کو ووٹرز لسٹوں میں ڈالا گیا ہے۔ ووٹر لسٹوں میں لوگوں کے ایڈریس بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے کہا کہ ہم نے مکمل سروے کرایا ہے اور ان کے پاس شواہد موجود ہیں ۔ان لوگوں کے نام شناختی کارڈ جمع کرادیے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے کو دیکھے ۔