بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی ،نیپرا نے عوام کو بڑا جھٹکا دیدیا

 
0
99

اسلام آباد 27 جون 2022 (ٹی این ایس): بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی ،نیپرا نے عوام کو بڑا جھٹکا دیدیا

بجلی ایک ماہ کیلئے7روپے 90 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی،اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا،نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ، تفصیلی فیصلہ اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لئے بری خبر ، بجلی ایک ماہ کے لئے سات روپے نوے پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی ، اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا ۔بجلی ایک ماہ کیلئے7روپے 90 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی،اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی قیمتوں میں اضافے اور ہر ماہ عوام پر بوجھ کتنا برادشت کیا جائے،تشویش ناک صورتحال ہے آگے بھی کھائی ہے اور پیچھے بھی،اتھارٹی فریقین کے ساتھ اس مسئلے پر مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے،چئیر مین نیپرا نے کہاکہ رینیوایبل انرجی کی طرف جانا ہوگا مقامی کوئلےسے بجلی بنانی پڑے گی۔