مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈنگ کیس میں بڑی پیشرفت

 
0
125

اسلام آباد 27 جون 2022 (ٹی این ایس): سابق رکن اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہو گئے۔

چودھری مونس الٰہی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں اپنی ضمانت کا ریکارڈ جمع کرا دیا۔ اس سے قبل مونس الٰہی ایف آئی اے کی جانب سے ملنے والے سوالات کے جوابات بھی جمع کرا چکے ہیں۔

ایف آئی اے میں ضمانت کا ریکارڈ جمع کرانے کے بعد مونس الٰہی آج منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے اور بعد ازاں ایف آئی اے سے روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ مونس الٰہی پر 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور وہ 4 جولائی تک عبوری ضمانت پر ہیں۔