پی ٹی آئی قیادت اور شیخ رشید بڑی مشکل کھڑی ہوگئی ،معاملہ سپریم کورٹ تک جاپہنچا

 
0
153

اسلام آباد 27 جون 2022 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کیخلاف درخواست پر اعتراضات کا معاملہ ،رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی ۔

یہ درخواست اصغر علی شیخ نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 18 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے،ٹائیگر فورس کو کی گئی ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو حکم دیا جائے،

سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد مختلف سیاسی جلسوں میں ملکی اداروں کو دھمکا رہے ہیں، شیخ رشید عوام کو ملکی اداروں پر حملے کیلئے اکسا رہے ہیں،

سابق وزیر اعظم عمران خان ٹائیگر فورس کو موجودہ حکومت کیخلاف استعمال کرسکتے ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان کا لانگ مارچ کرنے کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے،پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کو تنخواہ دی جارہی ہے تاکہ وہ ملک کو نقصان پہنچائیں،عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا ملک تین حصوں میں تقسیم ہوگا اور ایٹمی اثاثے خطرے میں ہیں۔