اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی محمد جواد طارق کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ۔

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی محمد جواد طارق کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ۔
ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور حوصلہ افزائی کی،امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں، حالات جیسے بھی ہوں اسلام آباد پولیس ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، انہوں نے فرائض منصبی کی ادائیگی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کے ساتھ ملاقات کی ان کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی، اس موقع پر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران امن و عامہ کی صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں، اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی و سرکاری املاک کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، انہوں نے تمام سینئر پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی امن و عامہ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و جوانوں کو مکمل ساز وسامان کے ساتھ بھیجا جائے، افسران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں