اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا امام بارگاہوں، گرجا گھروں اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ، ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں، اس سلسلے میں ا یس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے امام بارگاہوں، گرجا گھروں اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی، انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناکہ بندی کو مزید موثر اور بامقصد بنایا جائے، تمام افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و جوان شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کیا جا سکے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی کے تمام اقدامات اسی مقصد کے تحت کیے جا رہے ہیں




















