اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن
سنگین جرائم میں ملوث 8 مجرمان اشتہاریوں سمیت 16 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے منشیات، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں تھانہ گولڑہ ، تھانہ کورال، تھانہ ہمک، تھانہ ہمک ، تھانہ ہمک، تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں 08 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے600 گرام چرس،151 گرام آئس، مختلف بو ر کے 5 عدد پستول معہ ایمونیشن اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 08 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار-15” پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے