راولپنڈی (ٹی این ایس) منشیات کے خلاف کاروائی پانچ منشیات سپلائر گرفتار ساڑھے چھ کلو سے زائد چرس برآمد

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) منشیات کے خلاف کاروائی پانچ منشیات سپلائر گرفتار ساڑھے چھ کلو سے زائد چرس برآمد , کہوٹہ پولیس نے دو منشیات سپلائر کو حراست میں لیکر دو کلو آٹھ سو گرام چرس برآمد کی، کینٹ پولیس نے ایک سپلائر کو گرفتارکر کے ایک کلو دو سو گرام چرس برآمد کی، پتنگ سپلائرز کے کاروائیوں میں سولہ گرفتار، سینکڑوں پتنگیں ڈور برآمد، کاروائیاں تھانہ چکلالہ، ریس کورس، ویسٹریج ،وارث خان، رتہ امرال، اور گنج منڈی کے علاقوں میں کی گئیں زیر حراست افراد کی خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا، سی پی او نے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض کی ادائیگی پر اے ڈی آئی جی ملک نعیم سمیت واہ کینٹ کے سب انسپیکٹر مشتاق احمد کو تعریفی لیٹر دیے،کینٹ پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی میں چیک ڈس انر کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار ،مذکورہ اشتہاری ستمبر 25 اور مئی 24 سے پولیس کو مطلوب تھے،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے پانچ مقدمات درج کر کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا پانچ روز کے دوران اٹھتیس مقدمات میں چھپن افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے،کاروائیاں تھانہ صدر بیرونی اور ویسٹریج کے علاقوں میں کی گئیں، رتہ امرال پولیس نے چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کر کے زیر حراست گینگ سے مسروقہ چھینی گئی رقم پینتیس ہزار اور اسلحہ برآمد کر لیا، گوجر خان پولیس نے کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر سامان چرانے والا شخص گرفتار کر لیا مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم پچاس ہزار اور ویل چیئر برآمد ، ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں پولیس نے چھ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ گنج منڈی ، بنی،کینٹ اور ویسٹریج کے علاقوں میں کی گئیں ،سی پی او کی کرائم میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ،چیف ٹریفک افیسر، ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز ، ڈی ایس پی لیگل، ایس ایچ اوز ،تفتیشی اور دیگر افسران کی شرکت، سیکیورٹی کے پیش نظر ہدایات، جوائنٹ پکٹس پر اضافی نفری، شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل اجتماع کی اجازت نہیں ہے، ٹرانسپورٹ اڈوں، ویگنوں اور بسوں سے آنے جانے والے مسافروں کی کڑی نگرانی اور چیکنگ، امام بارگاہوں مساجد گرجا گھروں اور دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی کے اضافی انتظامات ، کرایہ داری ایکٹ، ملازمین کی رجسٹریشن پر توجہ دی جائے سی پی او کی ہدایات، سیف سٹی کیمروں سے اہم مقامات اور شاہراؤں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے