پلاننگ کمیشن ،ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر ایک ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

 
0
641

اسلام آباد ،نو مبر07(ٹی این ایس) : وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک ایک ارب 46کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10ارب 22کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سپورٹ پراجیکٹ کے لئی ایک کروڑ 40 لاکھ، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے لئے 10 کروڑ 54 لاکھ،سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کی مانیٹرنگ کے لئے 5 کروڑ‘ فزبیلٹی سٹڈی ورکشاپ اینڈ ریسرچ کے لئے 3 کروڑ‘ وژن 2025ء کی سپورٹ اور مانیٹرنگ کے لئے 5 کروڑ، پلاننگ کمیشن میں سوشل انٹر پرینیورشپ سنٹر کے قیام کے لئے 80 لاکھ، نیشنل انڈوومنٹ فنڈ سکالرشپس کے لئے ایک ارب ، جاوید اظفر کمپیوٹرسنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ، ینگ ڈویلپمنٹ فیلو پروگرام کے لئے 74 لاکھ ،پی پی ایم آئی سنٹر آف ایکسلینس کے لئے 2 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔