پاکستان آئندہ سال پہلی سہ ماہی میں ایک ارب ڈالر مالیت کے پانڈابانڈ جاری کریگا،پہلی بار بانڈ چینی کرنسی میں جاری کئے جائیں گے

 
0
280

اسلام آباد نومبر 29 (ٹی این ایس): پاکستان آئندہ سال پہلی سہ ماہی میں ایک ارب ڈالر مالیت کے پانڈابانڈ جاری کریگا۔پہلی بار بانڈ چینی کرنسی میں جاری کئے جائیں گے۔مالی وسائل کی دستیابی کے لئی پانڈا بانڈ کا اجرا آئندہ سال متوقع ہے۔بینکاری ذرائع کے مطابق پہلی بار یوآن میں چینی مارکیٹ میں بانڈ کا اجرا کیا جائیگا۔چین دنیا کی تیسری بڑی بانڈ مارکیٹ ہے، جہاں پاکستان بانڈ کا اجراکریگا۔ذرائع نے اس ضمن میں بتایاکہ وزارت خزانہ چینی ایجنسیوں سے کریڈٹ ریٹنگ ملتے ہی بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔تاہم اس عمل میں کچھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایچ بی ایل بانڈزکے اجرا میں حکومت کے ساتھ معاونت کررہا ہے۔