سپریم کورٹ ، این اے ا125میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت فریقین کی درخواست پر 12جنوری تک ملتوی

 
0
510

اسلام آباد ،دسمبر06(ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے ایک سو پچیس میںانتخابی دھاندلی کیس کی سماعت فریقین کی درخواست پر 12جنوری تک ملتوی کردی ہے ،،بدھ کو سپریم کورٹ میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی عدالت میں موجود تھے ، کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو خواجہ سعد رفیق اور حامد خان کے وکلا ء نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دلائل سے معذرت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی، عدالت نے وکلا کی استدعا پر سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کردی، واضح رہے الیکشن ٹربیونل نے حامد خان کی انتخابی عذرداری پر حلقہ این اے ایک سو پچیس میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں اپیل کرتے ہوئے حکم امتناعی حاصل کیا تھا۔