وزیراعظم سے کیڈٹ کالج قلعہ سیف الله کے طلباء کی ملاقات

 
0
466

اسلام آباد،دسمبر06(ٹی این ایس) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بدھ کو کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کے طلباء نے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے طلباء سے ان کی تعلیم، مشاغل اور دلچسپی کے امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور جمہوری اداروں کے طریقہ کار، پارلیمان کے کردار اور شہریوں کی طرف ذمہ داریوں سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔طلباء نے وزیراعظم آفس کے دورہ کا موقع فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت کے طریقہ کار کوسمجھنے میں گہری آگاہی ہوئی ہے۔