این اے 120ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی کی نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی تیاری مکمل

 
0
352

لاہور ،نو مبر07(ٹی این ایس):این اے 120ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی نے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی تیاری مکمل کر لی ۔یاسمین راشد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گی۔تفصیلات کے مطابق این اے 120ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی نے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔این اے 120سےپی ٹی آئی کی امیدوارڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست تیار کرلی۔اس موقع پر این اے 120سے پاکستان تحریک انصاف کی امید وار ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے اسی حلقے میں 30ہزار سےزائد ووٹ ناقابل شناخت رہے جبکہ ووٹرز کی قبل ازانتخاب منتقلی کا معمہ بھی حل طلب رہا۔یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ این اے 120میں حکمران جماعت نےقواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائیں۔