لاہور اگست 15(ٹی این ایس):لاہور پولیس نے آج ایک شخص کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ بڑی مقدار میں ممنوعہ نشہ شیشہ نامعلوم جگہ پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔تھانہ بھاٹی گیٹ سے وابسطہ مقامی چوکی میں تعینات اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو مشکوک حالت میں جاتے ہوئے دیکھا ،بعد ازاں جب اسکی تلاشی لی گئی تو اس سے دو کارٹن برآمد کیے گئے جن میں 400 پیس شیشہ چھپایا گیا تھا ۔ملزم کی شناخت سخاوت علی کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے مذید تفتیش کے لیے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔













