علیم خان کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا اپنے کیسز کا دفاع کروں گا، مجھے انصاف کی پوری امید ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے بھرپور عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا

 
0
473

لاہور فروری 06 (ٹی این ایس): نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور سینئیر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو گرفتار کر لیا ۔اسی متعلق علیم خان کا اپنا بیان بھی سامنے آیا ہے  میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علیم خان کا کہنا ہے کہ میں اپنے کیسز کا دفاع کروں گا ۔مجھے انصاف کی پوری امید ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے بھرپور عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔اس سلسلے میں علیم خان نے اپنی قانونی ٹیم کو بھی تیاری کا پیغام بھجوا دیا ہے۔واضح رہے نیب نے علیم خان کو آف شور کمنیوں کے اسکینڈل میں طلب کیا تھا اور اس دوران انہیں حراست میں لے لیا تھا۔علیم خان نے اپنا استفعیٰ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔جب کہ پنجاب حکومت کا اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ علیم خان چھ ماہ میں دو بار نیب کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے لہ کہ علیم خان کو صرف تحویل میں لیا گیا ہے ان کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں دائر کیا گیا۔یہاں پر مخالفین کا رویہ مضحکہ خیز ہے۔شہباز شریف کے خلاف تو ریفرنس دائر ہے پھر بھی انہیں چئیرمین پی اے سی بنایا گیا۔خیال رہے علیم خان آج چوتھی بار نیب کے روبرو پیش ہوئے تھے۔ نیب آفس پہنچنے پرعلیم خان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی ۔علیم خان سے نیب کی مشترکہ ٹیم تحقیقات کرے گی۔ اب سے کچھ دیر قبل ہی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور سینئیر صوبائی وزیر عبدالعلیم خانکی مزید 6 آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس بار بھی حکومتی رکن کو فنانشل مینجمنبٹ یونٹ، ایف بی آر اور سیکیورٹیز ایکسچینبننج کمیشن آف پاکستان کی اہم دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا تھا۔