محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن

 
0
383

کراچی،اکتو بر09(ٹی این ایس) : سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم نوید احمد اور محمد شہزاد کے وکلا سے دلائل طلب کرلئے ہیں۔پیر کو محکمہ اطلاعات سندھ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کرپشن سے متعلق سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے سی ای او انعام اکبر کی جانب سے تیسرے وکیل نے وکالت نامہ پیش کیا۔ عدالت نے وکالت نامہ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ انعام اکبر کی درخواست پر دو وکیل پہلے بھی دلائل دے چکے ہیں۔ وکالت نامہ سپریم کورٹ بار کے نائب صدر شبیر شر نے فائل کیا تھا۔ دیگر ملزموں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے شریک ملزم نوید احمد اور محمد شہزاد کی درخواست ضمانت پر 11 اکتوبر کو دلائل طلب کرلیے۔