مسلم لیگ ن احتسابی عمل کوسیاسی رنگ دینا چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی

 
0
357

اسلام آباد ،اکتو بر09(ٹی این ایس):تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتسابی عمل کوسیاسی رنگ دینا چاہتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ لیگی قیادت کبھی عدالتوں کے راستوں میں رکاوٹ بنتی ہے، کبھی تاخیری حربے استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کیسوں کا دفاع کرنے کے بجائے مظلومیت حاصل کرنا مناسب نہیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نےکہا کہ مریم کی موجودہ عمل پرتنقید خود اپنے آپ پر تنقید کے مترادف ہے۔ پاکستان سے قانون کی حکمرانی ختم کرنےکے ذمےداریہ خود ہیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم، نواز شریف کےاحکامات لےکرحکومت کررہے ہیں