اسلام آباد(ٹی این ایس)ٹرپل اے ایسوسی ایٹس نے ویلور ہاسپیٹلٹی پارٹنرز سٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کر دیا

 
0
60

( ) جدید پر اجیکٹس کی تعمیر کیلئے ٹرپل اے ایسوسی ایٹس نے ویلور ہاسپیٹلٹی پارٹنرز  کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کر دیا ۔اس حوالے سے ابو ظہبی میں معاہدے کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ۔معاہدے کے تحت کراچی میں پرتعیش 5 سٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں  114 شاندار کمرے،سویٹس، ضیافت کی وسیع جگہیں شامل ہو ں گی ،اس کے ساتھ314 جدید، برانڈڈ، اور سروسڈ رہائشی یونٹس تعمیر کئے جائینگے ۔اس موقع پر چیئرمین ٹرپل اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ادارے ویلور ہاسپیٹلٹی پارٹنرز کیساتھ شراکت داری پر فخرہے تاریخی منصوبوں کوتعمیر ہمارے وژن کے مطابق ہو گی ۔ایم ڈی ٹرپل اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل(ر) شہزاد علی کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی اعصابی مرکز ہونے کے ناطے بنیادی ڈھانچے کے ارتقا کے لیے تیار ہے۔جدید ترین پر اجیکٹ کا روباری حلقوں کو اپنی طرف راغب کر ے گا ۔ شریک بانی اور منیجنگ پارٹنر ویلور ہاسپیٹلیٹی مڈل ایسٹ جولین برگ نے شراکت داری پر ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں اپنی رسائی کو مزید بڑھانے کے لیے بے چین ہیں۔ دونوں کمپنیوں کے مشترکہ وژن سے لو گو ں کو جدید طرز کی رہا ئش میسر آئے گی ۔ توقع ہے کہ یہ شراکت داری دونوں اداروں کیلئے مؤثر ثابت ہو گی ۔ تقریب میں یواے ای میں پا کستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، ڈپٹی ہیڈ آف مشن آفاق احمد، محمد عمر منج ودیگر نے شرکت کی ۔