ضلع سجاول میں عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کے دو پارکس کی منظوری، یہ اقدام ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے

 
0
379

سجاول فروری 06 (ٹی این ایس): ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری اور سندھ حکومت کی جانب سے سجاول کی عوام کے لئے ایک اور تحفہ، شہر میں عوام باالخصوص خواتین کے لئے 2 پارکس تعمیر کروائے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دونوں منصوبے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی درخواست پر تعمیر کے لئے منظور کر لئے۔ اپنے جاری بیان میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا ہے کے سجاول نیا ضلع ہے جس میں سرکاری دفاتر سمیت دیگر بنیادی سہولیات نہیں ہیں البتہ جس طرح پیپلز پارٹی نے سجاول کے عوام کی پر زور خواہش پر ضلع بنایا ہے اسی طرح یہاں پر سہولیات بھی فراہم کرے گی۔ تفریحی پارکس، ضلع اکاؤنٹ آفس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین وبچوں کے لیئے تفریحی پارک پرانا چانڈیہ اسکول اور عام عوام کے لیئے گورنمنٹ ڈگری کالج سجاول میں تعمیر کروایا جائے گا جس میں سیروتفریح کے لیئے جاگنگ ٹریک، جھولے ، درخت اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام تک سہولیات دروازے پر پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔