وزیراعظم عمران خان کا علیم خان کی گرفتاری کے بعد زبرداست اقدام نیب خود مختار ادارہ ہے حکومت علیم خان کی گرفتاری کے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی، نیب قانون کے مطابق کاروائی کرے حکومت اثر انداز نہیں ہوگی۔ وزیراعظم

 
0
370

اسلام آباد فروری 06 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو (نیب) نےپنجاب کے سنیئروزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے راہنما وزیرعبدالعلیم خان کو آف شور کمپنیوں کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ نیب کی جانب سے سینئر وزیر پنجابعبدالعلیم خان کی گرفتاری کی باضابطہ تصدیق ہو گئی ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نیب کل عبدالعلیم خان کو احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔نیب کی جانب سے علیم خان کو گرفتاری کئے جانے کی خبروزیراعظم عمران خان کو بنی گالا میں دی گئی۔ وزیراعظم نے علیم خان کی جانب سے وزارت سے فوری مستعفی ہونے کے اقدام کو سراہا وزیراعظم نے علیم خان کے معاملے پر قانون کے مطابق چلنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر وزراء کو معاملے پر غیر ضروری بیان بازی سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب خود مختار ادارہ ہے، حکومت کو مداخلت نہیں کرے گی۔نیب قانون کے مطابق کاروائی کرے حکومت اثر انداز نہیں ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو متنازع بیان بازی سے اجتناب برتنے کی بھی ہدایت کی ہے۔خیال رہے نیب لاہور سینئر صوبائی وزیر علیم خان کے خلاف آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد آثاثہ جات بنانے کے الزام پر تحقیقات کر رہی ہے اور وہ اس سے پہلے نیب لاہور میں پہلے 3 بار پیش ہو چکے ہیں. علیم خان 2011 میںپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے ، گزشتہ سات سال سے وہ اس جماعت سے وابستہ ہیں‘ اس سے قبل وہ مشرف دور میں وزیر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں. علیم خان آج چوتھی بار نیب دفتر لاہور پیش ہوئے تھے ، وہ آخری بار 10اگست کو نیب آفس میں پیش ہوئے تھے.