نیب کو گرفتاری اور تفتیش میں بے لگام اختیارات ہے، علیم خان کو بھی بے بنیاد ثبوتوں پر گرفتار کیا گیا تو غلط ہے، ملک احمد خان

 
0
976

نیب کے پاس صوبائی معاملات میں تفتیش کرنے کا حق نہیں یہ آئین کی خلاف ورزی ہے ،کچھ قوانین ایسے ہیں جو پوری دنیا میں نہیں

لاہور فروری 06 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نیب کو گرفتاری اور تفتیش میں بے لگام اختیارات ہے، علیم خان کو بھی بے بنیاد ثبوتوں پر گرفتار کیا گیا تو غلط ہے ،نیب کے کچھ قوانین ایسے ہیں جو پوری دنیا میں نہیں،نیب پنجائیتی،ثالث اور حد سے تجاوز کرکے اپنے اختیارات کا استعمال کرتا ہے جس پراعتراض ہے۔انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلا تفریق احتساب اور بے جا اختیارات میں بہت فرق ہے، کسی کو وجوہات بتائے بغیر گرفتار کر لیا جاتاہے ایسا ہی شہباز شریف کے ساتھ ہوا، اگر علیم خان کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے تو یہ اچھی بات نہیں۔ملک احمد خان نے کہا کہ میں پارٹی میں پہلا آدمی ہو گا جو نیب قوانین میں ترمیم کے لیے اپنی جماعت کے اندر آواز اٹھائے گا۔علیم خان کو کن وجوہات پر گرفتار کیا ہے مجھے علم نہیں لیکن اگر بے بنیاد ثبوتوں پر کیا ہے تو غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس صوبائی معاملات میں تفتیش کرنے کا حق نہیں یہ آئین کی خلاف ورزی ہے ،نیب کے کچھ قوانین ایسے ہیں جو پوری دنیا میں نہیں۔نیب پنجائیتی،ثالث اور حد سے تجاوز کرکے اپنے اختیارات کا استعمال کرتا ہے جس پراعتراض ہے۔