روسی کمپنی کا پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

 
0
388

روسی کپمنی پاکستان میں تیل وگیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی، انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور گازپروم کمپنی میں معاہدہ طے پا گیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان

اسلام آباد فروری 06 (ٹی این ایس): روسی کمپنی پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ روسی کمپنی پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کلرے گی۔انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اورگاز پروم کمپنی میں معاہد ہو گیا ہے۔معاہدہ پاکستان روس باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ روسی کپمنی پاکستان میں تیل وگیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی۔اس سے قبل بھی کئی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر چکی ہیں۔ ملائیشیاء کے ایڈکٹو گروپ نےپاکستان میں 250 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا،، وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزایڈکٹو گروپ ملائیشیاء نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین ایڈکٹو گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے، چینی کمپنی نے زرعی شعبے میں ترقی اور ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا تھا۔اس کے علاوہ ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے بھی پاکستان میں جلد بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری سےچینی میوزک کمپنی ٹینسینٹ کےوفد نے ملاقات کی تھی۔ چینی کمپنی نے میوزک اور فلم سازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھامیوزک کمپنی نے پاکستان میں فلماورمیوزک کےشعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہاردلچسپی کیا جبکہ وزیراطلاعات نے چینی کمپنی اوروزارت اطلاعات کےذیلی ادارےکےدرمیان معاہدےکی تجویز بھی دی ۔واضح رہے نئی حکومت کے آتے ہی دنیا کی متعدد کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں امریکی کمپنی ایگزون ، متعدد چینی کمپنیاں اور کئی کاروباری گروہ شامل ہیں۔