پسنی کے قریب پاک بحریہ نے ایک بڑی مقدار میں حشیش پکڑلی، پاک بحریہ نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کر کے30ملین ڈالرز مالیت کی تقریبََا دو ہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی

 
0
373

اسلام آباد فروری 06 (ٹی این ایس): پاک بحریہ نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کر کے30ملین ڈالر ز مالیت کی تقریبََا دو ہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی جو بلوچستان میں پسنی کے قریب سمندر کے ذریعے منتقل کی جا رہی تھی۔مزید کاروائی کے لیے پکڑی جانے والی حشیش اینٹی نار کورٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔ 

یہ آپریشن نہایت محتاط حکمت عملی ، کڑی نگرانی اورانٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔ جو ہمارے ملک سے ملحقہ ساحلی علاقوں میں ہونے والی غیر قانونی سر گرمیوں کے خلاف پاک بحریہ کے سر گرم رہنے کے عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریو ں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔