اسلام آباد اپریل 19 (ٹی این ایس): کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلئے اقدامات جاری ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلتھ فارم میں درج تمام ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری قراردیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جہازمیں سفرکرنے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ فارم دینا ضروری قرارپایا ہے۔ فارم میں نزلہ، زکام، کھانسی اورگلے کی خراش سے متعلق معلومات درج ہیں فارم میں ائیرپورٹ آمد اورروانگی کے وقت درج تمام ایس او پیز پر عملدرآمد ، متعلقہ صحت افسر کی ہدایت پر قرنطینہ ہونے کی شرط اورمسافرکی قرنطینہ کی مدت میں توسیع کا پابندبنایا گیا ہے۔
فارم میں مسافر کو قرنطینہ کے دوران حکام کے مطابق ضرورت پر خوراک کی قیمت ادا کرنے کا بھی پابند بنایا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ غلط معلومات دینے پرمسافر سزا کا مرتکب ہوگا جبکہ حکومت مسافروں کی ترجیحات کے مطابق رہائش دینے کی پابند ہوگی۔