ایف آئی اے نے اے ٹی ایم ہیک کرنےوالےملزمان کو گرفتار کرلیا

 
0
301

اسلام آباد اپریل 19 (ٹی این ایس): ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شفیق اور عرفان شامل ہیں۔ اے ٹی ایم ہیکرز سے 4600انگوٹھوں کے نشانات،ایک لیپ ٹاپ اور منی ٹرانسفر کی ایپلیکشن برآمد کی گئی۔ سائبر کرائمز ونگ نے 10 اسمارٹ فونز اور 13 سمز بھی قبضے میں لے لیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان موبائل فون سموں کوغیرقانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔