وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے،نوٹیفیکشن جاری

 
0
69

وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے،ایڈمنسٹریٹر سروس گروپ گریڈ 20کے افسر ابرار احمد مرزا کو جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیا گیا،سیکرٹری تجارت محمد صالح فاروقی کے 19سے 28فروری تک بیرونی دورے کی وجہ سے سپیشل سیکرٹری احمد مجتبی میمن کو سیکرٹری تجارت کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے،،گریڈ20کے آفیسر اقبال حسین کی خدمات گلگت سے پنجاب خدمات منتقل کرنے کا نوٹیفیکشن واپس لے لیا گیا ہے،علاوہ ازیں گریڈ 19کے آفیسر ریاض احمد کی خدمات بلوچستان سے لے کر گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں