لوگوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم مقصد ہے، صفائی نصف ایمان ہے شہر کی خوبصورتی بھی صفائی ستھرائی سے ہی جڑی ہے، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کا سجاول جلسے سے خطاب

 
0
468

سجاول جنوری 09 (ٹی این ایس) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری  کے زیرصدارت ضلع سجاول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیئے دربار ہال میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی ریحانہ لغاری کے علاوہ ضلع چیئرمین محمد عثمان ملکانی،  ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن، ٹاؤن چیئرمین سجاول سید شیرعلی شاہ بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری اور  اسسٹنٹ کمشنر سجاول محمد علی خواجہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کے لوگوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کے صفائی نصف ایمان ہے  شہر کی خوبصورتی بھی صفائی ستھرائی سے ہی جڑی ہے۔ اسی لیئے ضلع سجاول میں صفائی  کی ابتداء بھی ضلع ھیڈ کواٹر سے ہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے ٹاؤن کمیٹی کے پاس  محدود وسائل ہیں لیکن پھر بھی ٹاؤن  چیئرمین کے ساتھ مل کر شہر کو کوبصورت بنانے کا پختہ عظم کیا ہے۔  ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کے یہ اجلاس انتہائی اہم ہے انہوں نے مزید کہا کے شہر کی صفائی سے ہی ٹاؤن چیئرمین اور کاؤنسلرز کی کاکردگی نظر آئے گی۔  اجلاس میں ٹاؤن چیئرمین سجاول سید شیرعلی شاہ بخاری نے شہر میں ہونے والے ترقیاتی اسکیموں پر مکمل بریفنگ دی اور ٹاؤن کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں موجود کچھ کاؤنسلرز نے ترقیاتی اسکیموں پر اعتراض کیئے جن پر ٹاؤن چیئرمین نے کہا کے جس وارڈ میں بھی کام ہوتا ہے وہاں کا کاونسلر اس کام کا نگران ہوتا ہے اور بلز اور ووچرز پر بھی اسی کاؤنسلر کے دستخط ہوتے ہیں۔   ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن نے کہا کے ضلع انتظامیا  ٹاؤن چیئرمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کے  شہرسجاول کی معیاری صفائی ستھرائی کرواکر باقی اضلاع کے لیئے مثال قائم کریں گے۔ اجلاس میں شہریوں نے ڈپٹی اسپیکر سے مطالبہ کیا کے شہر کو مزید ایک اور واٹر سپلائی اسکیم دی جائے، دل کی ہسپتال این آئی سی وی ڈی اور آگ بجانے والی فائربرگیڈ گاڑیاں بھی  دی جائیں جس پر ڈپٹی اسپیکر  نے کہا کے شہریوں کے جائز مطالبات ضرور پورے کیئے جائیں گے۔