سجاول فروری 05 (ٹی این ایس): کشمیریوں سے اظھار یکجہتی کے لئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سردار ریاض علی لغاری کی قیادت میں نکالی گئی. ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء کے کشمیر بنے گاپاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے ، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور آخری دم تک کشمیری عوام کے ساتھ ہونگے ،اور بھارت کشمیری عوام پر کشمیر حاصل کرنے کے لئے ظلم کررہا ہے جس کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور ایک دن ضرور آئے گا جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے اور ہم ہر سکھ اور دکھ میں کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ ہونگے اور عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے کشمیر میں نہتے اور مظلوم عوام پر ہونے والے مظالم کو نوٹس لیکر ان کی داد رسی کی جائے..
