سجاول تھانہ کی حدود میں معمولی بات پر دو گروپوں میں تصادم، 22 سالہ نوجوان موقع پر ہلاک

 
0
278

سجاول فروری 03 (ٹی این ایس): دو دن قبل سجاول تھانہ حدود کے گاوں بھٹی میں معمولی بات پر شیخ برادری کے دو گروپوں میں تصادم نوکدار آلہ لگنے کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان عرفان شیخ موقع پر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ورثہ کی جانب سے ملزماں کی عدم گرفتاری کیلئے سجاول بئیراج پل پر احتجاجی مظاہرہ کرکہ دہرنا دیکر ٹائر نذر آتش کرکہ سجاول کراچی اہم شاہراہ کو دو گھنٹہ کیلئے بلاک کرکہ سخت نعریبازی کی گئی جبکہ دہرنے کے باعث کراچی بدین، ٹھٹھہ حیدرآباد آنے جانے والی کئی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاکہ دو دن گزرنے کے باوجود سجاول پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی ہے انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاکہ نوجوان کے قتل میں ملوث تمام جوابداروں کو فوری طور گرفتار کرکہ انصاف فراہم کیاجائے۔