سجاول پولیس کی کامیاب کاروائی کے نتیجے میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا گروہ گرفتار

 
0
462

سجاول ستمبر 12(ٹی این ایس)سجاول پولیس کی کامیاب کاروائی کے نتیجے میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا گروہ پکڑ کر پولیس نے سجاول کے مختلف مقامات سے چھینی اور چوری کی گئی 13 موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہیں،اس سلسلے میں ایس ایس پی سجاول مسعود احمد بھنگش نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے سجاول سے چھینی گئی ایک موٹرسائیکل کا ملزم پکڑا تھا جس نے دوران تفتیش 20 سے زاٸد موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا اور اپنے ساتھ وارداتوں میں مزید ملزمان کے ساتھ ہونے کا بھی انکشاف کیا، جس کی نشاندہی پر پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر 13 موٹرساٸیکلیں برآمد کر لی ہیں ، انہوں نے کہا کہ برآمد کی گئی موٹرسائیکلوں کے ساتھ تین ملزمان محمود چوہان،عاشق ملاح اور نورحسن ماچھی کو گرفتار کیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ چوری گئی موٹرسائیکلیں ٹھٹھہ میں بیچی جاتی تھی جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ـ انہوں نے کہاکہ بر آمد کی گئی موٹرسائیکلیں ان کے مالکان کو واپس کی جارہی ہیں ـ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہتر رہی ہے اور انشإاللہ جلد ٸی ضلع بھر سے جرائم کا جڑ سے خاتمہ کرکے کامیابی حاصل کرینگیں ـ